متحدہ عرب امارات کے رہائشی خوراک اور مشروبات کی خریداری میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں :سروے رپورٹ

جمعہ 15 اپریل 2016 13:30

متحدہ عرب امارات کے رہائشی خوراک اور مشروبات کی خریداری میں دنیا میں ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15اپریل۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے رہائشی خوراک اور مشروبات کی خریداری میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں ایک سروے کے دوران22مارکیٹوں میں 22ہزارلوگوں سے سوالات کیئے گئے تو معلوم ہوا کہ متحدہ عرب امارات کا ہر رہائشی شابنگ مالزمیں جاکراوسطا 68درہم فی کس کھانے اور مشروبات پر خرچ کرتا ہے-گلوبل پراپرٹی ایڈوائزکمیشن کے مطابق خریداری کے دوران کھانے پینے پر سوئٹزرلینڈکے شہری سب سے زیادہ 74درہم فی کس جبکہ ناروے کے شہری70درہم فی کس خرچ کرتے ہیں ادارے کے مطابق رئٹیل مارکیٹ میں اس وقت دوران خریداری کھانے پینے پر خرچ ہونے والی رقم10سے20فیصد کے درمیان ہے جو کہ آنے والے 5سالوں کے دوران بڑھ کر 25سے30فیصد ہونے کا امکان ہے-سروے میں شامل زیادہ ترافراد کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ ملازمت پیشہ ہیں اور ان کے پاس وقت نہیں ہوتا کہ وہ کھانا پکائیں لہذا وہ باہر سے کھانا کھانے کوترجیح دیتے ہیں جوکہ انہیں گھر پر پکانے کے مقابلے میں سستا بھی پڑتا ہے-

متعلقہ عنوان :