لاہور ائیر پورٹ پر دبئی سے آنے والی غیر ملکی ائیر لائن کی ہنگامی لینڈنگ، انجن متاثر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : لاہور ائیر پورٹ پر غیر ملکی ائیر لائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی اماراتی ائیر لائن کی پرواز 624 سے پرندہ ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے نہایت مہارت سے پرواز کو لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کیا ۔ پرواز میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے جبکہ پرندہ ٹکرانے کے سبب پرواز کا انجن متاثر ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :