پانامہ لیکس ، اسپین کے وزیر صنعت مستعفی ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 13:13

پانامہ لیکس ، اسپین کے وزیر صنعت  مستعفی ہو گئے

اسپین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : پانامہ لیکس میں نام آنے پر اسپین کے وزیر صنعت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اسپین کے قائم مقام وزیر صنعت جوس مینوئل سوریا نے پانامہ لیکس پر آف شور کمپنیوں سے متعلق انکشافات پر استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوریا نے کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے سے صاف انکار کیا ہے۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں جب نگران حکومت (پیپلز پارٹی، PP)دسمبر کے بے نتیجہ انتخاب کے بعد دوسرے ممکنہ جنرل الیکشن کی جانب بڑھ رہا ہے، نگران حکومت کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کو محدود کرنے کے لیے یہ اقدام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :