اداکارہ ندا چوہدری کو گوجرانوالہ راس آگیا

جمعہ 15 اپریل 2016 13:12

اداکارہ ندا چوہدری کو گوجرانوالہ راس آگیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) اداکارہ ندا چوہدری کو گوجرانوالہ راس آگیا ، راکسی تھیٹر کے بعد گوجرانوالہ کے پنجاب تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” کچے کوٹھے “ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ ندا چوہدری کا کہنا ہے کہ میں طویل عرصے کے بعد گوجرانوالہ میں پرفارم کر رہی ہوں ، حال ہی میں راکسی تھیٹر میں ڈرامہ کرنے کے بعد اب میں پنجاب تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” کچے کوٹھے “ میں پرفارم کر رہی ہوں جہاں مجھے گوجرانوالہ کے شہریوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں جب بھی گوجرانوالہ میں پرفارم کرنے کے لئے آتی ہوں تو مجھے جس قدر محبت اور پذیرائی ملتی ہے وہ میرے لیے ناقابل فراموش ہے اور میں گوجرانوالہ کے پرستاروں کی محبت کی شکر گزار ہوں ۔