ڈرامہ سیریل ” اڈاری “ میں مراسن کے کردار کو بڑا انجوائے کر رہی ہوں ‘ بشریٰ انصاری

جمعہ 15 اپریل 2016 13:01

ڈرامہ سیریل ” اڈاری “ میں مراسن کے کردار کو بڑا انجوائے کر رہی ہوں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ” اڈاری “ میں مراسن کا کردار ادا کرتے ہوئے بڑا انجوائے کر رہی ہوں ، اس سے قبل میں نے درجنوں کردار ادا کیے ہیں مگر ڈرامہ ڈائریکٹر احتشام ا لدین کی ڈرامہ سیریل ” اڈاری “ آن ائیر ہوتے ہی میرے کردار کو بے حد سراہا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مراسن کے کردار کے لئے میں نے بھرپور محنت کی ہے اور ایک ایک لفظ ناپ تول کر بولا تاکہ ڈرامے میں کسی جگہ پر میرے کردار میں مصنوعی پن کر احساس نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ ڈرمہ سیریل کی دیگر کاسٹ نے بھی بڑی محنت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :