بحرین قید پاکستانیوں کی کل تعداد 197 ، اٹلی میں 188 پاکستانی اور کوریا میں 4 پاکستانی گرفتار ہیں، وزارت خارجہ

جمعہ 15 اپریل 2016 12:36

بحرین قید پاکستانیوں کی کل تعداد 197 ، اٹلی میں 188 پاکستانی اور کوریا ..

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت بحرین کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی کل تعداد 197 ہے، اٹلی میں اس وقت 188 پاکستانی مختلف الزامات میں قید ہیں، کوریا میں 4 پاکستانی گرفتار ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نگہت پروین مہر کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے خرم دستگیر نے بتایا کہ بیرون ممالک میں کوئی سرکاری تعلیمی ادارہ کام نہیں کر رہا، بیرون ملک سکول بورڈ آف گورنرز چلاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان بورڈ آف گورنرز میں پاکستانیوں کو رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :