اسلام آباد میں شادی بیاہ کی تقریبات سے متعلق قوانین پر عمل کرایا جا رہا ہے،بلیغ الرحمان

جمعہ 15 اپریل 2016 12:33

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شادی بیان کی تقریبات سے متعلق قوانین پر عمل کرایا جا رہا ہے، کسی بھی قسم کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات سے متعلق قوانین پر اسلام آباد میں پوری طرح عمل کرایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں چھاپے مارے جاتے ہیں اور لاکھوں روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات کو قانونی ضابطے میں رکھنے کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے اقدامات کی وجہ سے صورتحال میں بہتری آئی ہے، کسی قسم کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :