راولپنڈی میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس قائم کر دیا گیا ہے، بلیغ الرحمان

جمعہ 15 اپریل 2016 12:32

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس قائم کر دیا گیا ہے جبکہ اسی طرح 14 مزید پاسپورٹ آفس ملک بھر میں جلد قائم کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دواران سینیٹر احمد حسن، میر کبیر، سینیٹر اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے راولپنڈی میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس قائم کر دیا ہے، مزید 14 ایگزیکٹو پاسپورٹ آفسز اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سرگودھا، فیصل اباد، ملتان، گجرات، سیالکوٹ، حیدر آباد، گوجرانوالہ، مردان اور ڈیرہ غازی خان میں بنائے جائیں گے تاہم ایگزیکٹو افس میں اضافی فیس ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس قائم کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔