نوید الحسن میموریل فٹ بال ٹورنا منٹ ‘ الفیصل کلب نے رائل پلیئرز کلب کو 3-0سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 15 اپریل 2016 12:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)نویدالحسن میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، الفیصل کلب نے رائل پلیئرز کلب کو 3-0 گول سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کمپنی گراؤنڈمیں کھیلے گئے میچ میں الفیصل کلب کو رائل پلیئرز کلب کیخلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں الفیصل کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 سے جیت لیا ‘ کھیل کے پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میں الفیصل کلب کے حارث نے اسد کے شاندار پاس پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو کھیل کے دوسرے ہاف کے10 ویں منٹ میں منتصر نے دگنا کردیا ‘ 30 ویں منٹ میں الفیصل کلب کے محمد شعیب نے گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بناکر مقابلہ 3-0 کر دیا، الفیصل کلب کے کپتان احتشام نے میچ کے دوران عمدہ کھیل پیش کیا، رائل پلیئرز کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم ناکام رہے۔