پی سی بی نے کوچ ‘ منیجر اور چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرلیا
جمعہ 15 اپریل 2016 12:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی ٹیم کی مینجمنٹ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے جہاں محسن حسن خان، اقبال قاسم اور ڈین جونز کو ممکنہ طور پر عہدے دیے جائیں گے تاہم سابق کوچ معین خان بورڈ کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں۔ایک پی سی بی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بورڈ مئی میں قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کریگا اور ممکنہ طور پر سابق آسٹریلین بلے باز ڈین جونز کو ذمے داریاں سونپی جائیں گی۔
باوثوخ ذرائع کے مطابق ٹام موڈی بھی کوچ کے عہدے کیلئے پی سی بی کی نظروں میں ہیں اور انہیں بھی مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔ پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے بہترین کوچ ڈھونڈنے کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو یہ ذمے داریاں سونپی تھیں۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق نئے کوچ کی پہلی ذمے داری جولائی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز ہو گی جسے گرین شرٹس کیلئے ایک برا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔
آفیشل نے بتایا کہ پہلے سابق فاسٹ باوٴلر عاقب جاوید بھی اس نوکری میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن جب انہوں نے اس طرح کی اطلاعات سنیں کہ پی سی بی غیرملکی کوچ کی تقرری میں دلچسپی لے رہا ہے تو وہ اس سے دستبردار ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ محسن خان بھی کوچ کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن پی سی بی انہیں چیف سلیکٹر کا منصب سونپنا چاہتا ہے تاہم محسن نے پی سی بی کی اس پیشکش کو مسترد کردیا جس کے بعد بورڈ نے انہیں ٹیم منیجر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی آفیشل نے بتایا کہ چیف سلیکٹر کا عہدہ اقبال قاسم کو سونپا جائے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابق کپتان اور کوچ معین خان بورڈ کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں کوئی بھی ذمے داری سونپے جانے کا امکان نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.