آسٹریلیا کیخلاف آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں کرس گیل ، ڈیرن سیمی کو شامل کیا جائے ، کوچ سمنز

جمعہ 15 اپریل 2016 12:25

آسٹریلیا کیخلاف آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں کرس گیل ، ..

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) کوچ فل سیمنز نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں کرس گیل اور ڈیرن سیمی کو شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوچ نے کہا کہ وہ صرف اس بات کی امید ہی کرسکتے ہیں کہ بورڈ اپنی حالیہ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کا اہل ہونے کیلئے بہت زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ میں موجودگی پر زور دیا گیا ہے ‘ جون میں ویسٹ انڈیز ‘ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 3 ملکی سیریز کے سلسلے میں میزبانی کرے گا جس میں اسے اسٹار کرکٹرز کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرس گیل اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی سائیڈ کے قائد ڈیرن سیمی اس ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم ٹیم کے کوچ فل سیمنز کے مطابق دونوں مایہ ناز کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہوں جن کی موجودگی سے ٹیم بیلنس ہوگی جبکہ اس حوالے سے انہوں نے کرکٹ بورڈ پر بھی زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :