اگر سوشل میڈیا کے بہت سے فائدے ہیں تو نقصان بھی بہت زیادہ ہیں ‘ سرفراز احمد

جمعہ 15 اپریل 2016 12:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگرسوشل میڈ یا کے بہت سے فائدے ہیں تو نقصان بھی بہت زیادہ ہیں ،کسی بھی کھلاڑی کے لیے سوشل میڈ یا ہینڈ لنگ سیکھنا ضروری ہوگیا ہے ایک انٹروی ومیں انہوں نے کہا کہ قومی توقعات کی وجہ سے ہمیشہ کچھ دباؤ رہتاہے تاہم میدان میں اس پریشر کوذہن سے نکال کر گیم پر توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہاکہ ووین رچرڈ کی رہنمائی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ا اور ان سے کوئٹہ گلیڈایٹرز کو بھی بہت فائدہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :