بالی وڈاداکار راول بھٹ چینی فلم ”ٹروہیروز“ میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے

جمعہ 15 اپریل 2016 12:21

ممبئی۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) بالی وڈاداکار راول بھٹ چینی فلم ”ٹروہیروز“ میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”ٹرو ہیروز“ کی ہدایات ڈوپنگ فی دیں گے جبکہ اسے زین بینگ بیجنگ انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹی ویژن میڈیا کمپنی پروڈیوس کرے گی۔ اداکار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں اور اس کے لئے انہوں نے چینی زبان اور مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فلم ”ٹرو ہیروز“ میں انہیں اپنی صلاحیت دیکھانے کا موقع دیا ہے۔