قومی پاور لفٹنگ چمپئن شپ کل ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی

جمعہ 15 اپریل 2016 12:20

قومی پاور لفٹنگ چمپئن شپ کل ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) قومی پاور لفٹنگ چمپئن شپ آج ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی ۔ایونٹ میں ملک بھر سے 11مردو و خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں ریلوے ،واپڈا ،پولیس ،ایچ ای سی ،پنجاب سندھ ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان ،اسلام آباد ،آزاد کشمیر ،فاٹا ،گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مردو ں میں منفی 59 ،65، 74،83،93،105، 120کلوگرام اور پلس کیٹیگری میں مقابلے ہوں گے۔خواتین میں منفی 47,57,63,69,75,84اور پلس 84کلوگرام کے مقابلے ہوں گے۔مردو ں کے مقابلے (آج ) ہفتہ اور(کل ) اتوار ‘ خواتین کے مقابلے 18اپریل کو ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :