72ویں پنجاب گیمز رواں سال 30ستمبر سے 2اکتوبر تک لاہور میں ہوں گی

جمعہ 15 اپریل 2016 12:19

72ویں پنجاب گیمز رواں سال 30ستمبر سے 2اکتوبر تک لاہور میں ہوں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) 72ویں پنجاب گیمز رواں سال 30ستمبر سے 2اکتوبر تک لاہور میں ہوں گی ۔ایونٹ میں مردو ں کے17اور خواتین کے 9کھیلوں کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے ‘ کھیلوں میں پنجاب کے 9ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے پنجاب گیمز کی افتتا ہی تقریب کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو دعوت دی ہے ‘ اختتامی تقریب کیلئے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو مدعو کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :