جونیئرز کو اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ‘ محسن حسن خان

جمعہ 15 اپریل 2016 12:19

جونیئرز کو اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ‘ محسن حسن خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) سابق بلے باز محسن حسن خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انہیں ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے انٹرویو دینے کیلئے طلب کیا تو وسیم اکرم اور رمیز راجہ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ایک انٹرویومیں محسن حسن خان نے کہا کہ اگر میں نے کبھی ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دی تو براہ راست چیئرمین پی سی بی کو دوں گا۔

(جاری ہے)

میں وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو انٹرویو دینے پر حامی نہیں بھروں گا جو دونوں ہی پاکستان کرکٹ میں مجھ سے جونیئر ہیں۔محسن نے کہا کہ میں ماضی میں بھی کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کی کوچنگ کر چکا ہوں لہٰذا اصولاً مجھے ان کھلاڑیوں پر اپنی اہلیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں جنہوں نے میرے کیریئر کے اختتام پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ملکی امیدواروں پر غور کرنے کے بجائے مقامی کوچز پر اعتماد کرے۔

متعلقہ عنوان :