پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کردی

جمعہ 15 اپریل 2016 12:09

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کردی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اپریل 2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے سابق کپتان انضمام الحق سے رابطہ کرکے انہیں نیا چیف سلیکٹربنانے کی پیش کش کی جس پر انہوں نے سوچ بچار کے لیے وقت مانگ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام کی جانب انضمام الحق کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر آئندہ ایک سے دو دن کے اندر انہیں چیف سلیکٹر بنانے کا اعلان کردیا جائے گاجس کے بعد وہ اپنے 3ساتھی سلیکٹرز کا انتخاب کریں گے جو لاہور،کراچی اور پشاور سے لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :