بالی وڈ اداکار ہریتک روشن کی ہالی وڈ اداکار سیلوسٹرسٹالون سے ملنے کی خواہش کا اظہار

جمعہ 15 اپریل 2016 12:04

بالی وڈ اداکار ہریتک روشن کی ہالی وڈ اداکار سیلوسٹرسٹالون سے ملنے کی ..

ممبئی۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے ہالی وڈ اداکار سیلوسٹرسٹالون سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریتک روشن نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیٹنگ کے دوران کہا ہے کہ سیلوسٹر سٹالون وہ واحد شخصیت ہیں جن سے وہ بطور مدعا ملنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ سیلوسٹر سٹالون ایک ایکشن ہیرو ہیں جو کہ راکی سیریز اور ریمبو فلموں میں اپنی پرفارمنس کے حوالے سے مشہور ہیں۔

متعلقہ عنوان :