بالی وڈ کی نئی فلم ”اوکے جانو“ کی 50 فیصد عکس بندی مکمل

جمعہ 15 اپریل 2016 12:04

بالی وڈ کی نئی فلم ”اوکے جانو“ کی 50 فیصد عکس بندی مکمل

ممبئی۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) بالی وڈ کی نئی فلم ”اوکے جانو“ کی 50 فیصد عکس بندی مکمل ہوگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ادیتیہ رائے کپور جو کہ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”اوکے جانو“ میں جلوہ گر ہوں گے نے کہا ہے کہ ہم نے فلم کی 50فیصد عکس بندی مکمل کرلی ہے اور اس دوران بہترین وقت گزارا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک رومانوی فلم ہے ‘ فلم میں شردھا کپور بھی اہم کردار ادا کریں گی فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے مختلف مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

متعلقہ عنوان :