بالی ووڈ کی فلم” ٹریفک“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

منوج بجپائی اور جمی شرجل کی اداکاری پر مبنی فلم رواں سال چھ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 15 اپریل 2016 11:55

بالی ووڈ کی فلم” ٹریفک“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)ایک دل کی مریضہ تک عطیہ کردہ دل کو پہنچانا۔ پولیس کے لیے درد سر بن گیا۔ ٹریفک کے اژدھام میں جنم لینے والی کہانی پر مبنی بالی ووڈ فلم ٹریفک کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم 6 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ایک دل کی مریضہ کو متبادل دل تو ملا گیا لیکن اس دل کو مریضہ تک پہنچانا حکام کے بس سے باہر ہو گیا۔ ٹریفک کے اڑدھام میں چند پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی پر بنی بالی ووڈ فلم ٹریفک کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ منوج بجپائی اور جمی شرجل کی اداکاری پر مبنی فلم رواں سال 6 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔