ٹائیگر شروف نے ہریتھک روشن کو اپنا آئیڈیل قرار دیدیا

جمعہ 15 اپریل 2016 11:55

ٹائیگر شروف نے ہریتھک روشن کو اپنا آئیڈیل قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف نے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے فلمی کیرئیر کا آغاز2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ہیرو پنتی“ سے کیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا جبکہ نوجوان اداکار کو اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے اداکار ہریتھک روشن کے ہم پلہ قرار دیا جارہا ہے تاہم اب خود نوجوان اداکار نے ایکشن ہیرو کو آئیڈیل قرار دیا ہے۔

ٹائیگر شروف کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہریتھک روشن میری آئیڈیل شخصیت ہیں جنہیں میں پردہ اسکرین کے ساتھ ساتھ عام زندگی میں بھی ترجیح دیتا ہوں اسی لیے میری خواہش ہے کہ 50 فیصد ان کی طرح بن جاوٴں۔واضح رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف کی نئی فلم ”باغی“ 29 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ فلم میں اداکارہ شردھا کپور نے مرکزی کردار ا دا کیا ہے۔