ہلال احمر فاٹا چیپٹر کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا ویڈیو گانا ریکارڈ
چار منٹ پر مشتمل یہ وڈیو گانا خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان گلوکار سنگین آفریدی نے گایا
جمعہ 15 اپریل 2016 11:42
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)پاکستان میں کچھ عرصے سے گانوں کے ذریعے ایک خاص پیغام دینے کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اس رحجان کا اثر اب دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔امدادی ادارے ہلال احمر فاٹا چیپٹر کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا ویڈیو گانا ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو قدرتی آفات میں ضرورت مند افراد کی رضاکارانہ طور پر مدد کرنے اور ان کی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے کا پیغام دیا گیا ہے۔
چار منٹ پر مشتمل یہ وڈیو گانا خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان گلوکار سنگین آفریدی نے گایا ہے۔اردو زبان میں تیار کیے گئے اس گانے میں ہلال احمر کے رضاکار سیلاب، زلزلے اور دوسری قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کرتے نظر آتے ہیں۔(جاری ہے)
گانے کے خالق سنگین آفریدی ہلال احمر کی جانب سے یوتھ ایمبیسڈر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔انھوں نے کہا کہ فاٹا اور ملک کے دیگر علاقے کچھ سالوں سے قدرتی آفات کی وجہ سے بری طرح متاثر رہے ہیں اور حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ ان سے نمٹ سکے لہذا ان مشکلات پر قابو پانے کے لیے عوام میں آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔
سنگین آفریدی نے کہا کہ یہ گانا بھی اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہے تاکہ عوام میں مشکلات کے وقت مدد کرنے کا جذبہ اجاگر کیا جا سکے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.