پاک چین سرحدی علاقے میں غیر ملکیوں سمیت نو سیاح پھنس گئے

جمعہ 15 اپریل 2016 11:37

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء ) لینڈسلائیڈنگ سے چین اور پاکستان کے سرحدی علاقے سوست میں چھ غیرملکیوں سمیت نوسیاح پھنس گئے، پھنسے ہوئے افراد نے حکومت سے فوری مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موسلادھار بارشوں کے سلسلے کے سبب لینڈ سلائیڈنگ سے جا بجا راستے بند ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان اور چین کی سرحد پرواقع علاقے سوست میں راستے بند ہونے والے پھنسے سیاحوں میں دوجرمن، تین آئرش اورایک امریکی سیاح شامل ہیں۔ شدید بارشیں پاک چین سرحدی علاقے میں زحمت بن گئیں۔ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں اورمتاثرہ علاقوں میں کھانے پینے اوردواوٴں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مقامی سیاحوں نے شکوہ کیا ہے کہ وہ 14 روز سے اس علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی مدد نہیں ملی۔ غیرملکی سیاحوں نے بھی حکومت سے امداد بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب چین میں پھنسے 45 پاکستانی شہریوں میں سے نو گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے جبکہ باقی موسم کی خرابی کے سبب نہیں آسکے۔

متعلقہ عنوان :