سندھ ہائیکورٹ نے ہیٹ اسٹروک سے ہونیوالی اموات سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں

جمعہ 15 اپریل 2016 11:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء ) سندھ ہائیکورٹ نے ہیٹ اسٹروک سے ہونیوالی اموات سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے حکومت سندھ کو صوبے بھر میں اقدامات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے کر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی اموات سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کہ کمشنر کراچی کی رپورٹ پر درخواست گذاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم یہ صرف کراچی کی رپورٹ ہے اور کراچی کی حد تک اقدامات پر درخواست گذاروں کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جس پر بنچ نے صوبائی حکومت کو اسی نوعیت کے اقدامات صوبے بھر میں کرنے کا حکم دے دیا۔ بنچ نے حکم دیا کہ آئندہ آنے والے موسم گرما کی ابھی سے پیش بندی کی جائے اور سندھ حکومت اپنے اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے اور تمام اضلاع میں ہیٹ اسٹروک کیبچاوٴکیاقدامات سیآگاہ کیاجائے۔ ڈپٹی کمشنرہیٹ اسٹروک سے بچاوٴ کے اقدامات کی رپورٹ آیندہ سماعت پرپیش کریں۔ گزشتہ سماعت پر محکمہ صحت اورکمشنر کراچی نے عدالت کو ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :