پنجاب حکومت چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی میں ناکام ہوگئی، میاں محمود الرشید

جمعہ 15 اپریل 2016 11:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ پیپلزپارٹی کے پانامہ لیکس کیخلاف تحریک میں شامل نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بتائیں کہ صوبے میں ان کی رٹ کہاں ہے۔

(جاری ہے)

چھوٹو گینگ کے خاتمے میں مکمل ناکامی پر پنجاب حکومت کو مستعفیٰ ہو جانا چاہیئے۔ رانا ثناء اللہ معاملے سے پہلو تہی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے قومی تحریک سے جو بھی باہر رہا وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہو جائیگا۔ پیپلزپارٹی ساتھ آئے تو بسم اللہ نہ آئے تو تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، جبکہ جیل بھی بھرنا پڑی تو اسکے کیلئے بھی تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :