آئندہ 48 گھنٹوں میں چھوٹو گینگ سے علاقہ خالی کرالیا جائیگا، رانا ثناء اللہ

جمعہ 15 اپریل 2016 11:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں چھوٹو گینگ یا تو جہنم واصل ہو جائے گایا ہتھیار ڈال دے گا۔ علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد رینجرز پولیس کی مدد کیلئے علاقے میں موجود رہے گی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ ہمارا سیاسی مخالف نہیں بلکہ جرائم پیشہ گروہ ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کا عزم ہے کہ اس علاقے کو ہر صورت کلیئر کرایا جائے گا، جبکہ ہتھیار ڈالنے کے علاوہ چھوٹو گینگ کا کوئی مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان حصہ لے رہے ہیں، جبکہ رینجرز اور فوج کو بیک اپ پر رکھا گیا ہے۔ چھوٹو گینگ کے کرمینلز بینکرز میں ہونے کی وجہ سے چھ جوان شہید ہوئے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ قومی مفاد کو مدنظر رکھے بغیر بیانات داغ دیئے جاتے ہیں۔ پولیس کو اسلحے اور غذا کی کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :