موجودہ دور میں فلم ایک پراڈکٹ بن گئی ہے‘اداکارہ مہوش حیات
جمعہ 15 اپریل 2016 11:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) ہلکی پھلکی کامیڈی اور میوزیکل فلمیں زیادہ بننی چاہئیں، پروجیکٹ سائن کرنے سے پہلے اپنا کردار دیکھتی ہوں۔جدید سینما نے بھی لوکل فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ مہوش حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں فلم ایک پراڈکٹ بن گئی ہے ،جس کی کامیاب پبلسٹی کے بغیر اچھے نتائج حاصل نہیں ہوتے۔
اسی لیے فلم میکر نمائش سے قبل تشہیری مہم پر بھرپور محنت کرتے ہیں جس میں فلم کے پروڈیوسر ، ڈائریکٹر سمیت کاسٹ میں شامل فنکار ملک کے علاوہ بیرون ممالک میں پروموشن کے لیے جاتے ہیں ۔ماضی میں فلم کے لیے ریڈیو اور اخبارات کے اشتہارات ، شاہراہوں پر لگے پوسٹر ہی کافی ہوتے تھے۔(جاری ہے)
اس دور میں لوگوں کے پاس ٹی وی، ریڈیو کے علاوہ فلم ہی دوسری بڑی تفریح تھی ،مگر اب حالات کافی بدل چکے ہیں ۔
سیٹلائٹس چینلز اور انٹرنیٹ کی صورت میں تفریح کے بے شمار مواقع میسر ہیں ۔فلم کی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ جدید سنی پلیکس سینما کے باعث بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں لوکل فلم کی کامیابی میں اس جدید سینما کا بڑا اہم رول ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم بین آرٹ ، کمرشل سمیت ہر موضوع پر بننے والی فلم کو پسند کر رہے ہیں ، مگر کامیڈی اور میوزیکل فلمیں زیادہ بننا چاہیئں۔”جوانی پھر نہیں آنی“ کامیڈی فلم تھی جس کو پاکستان سمیت بیرون ممالک بھی بے حد پسند کیا گیا ، سننے میں آرہا ہے ہمایوں سعید اس کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں،جس کا حصہ بن کر مجھے خوشی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ”ایکٹر ان لاء “ ایک اچھی فلم ہے جس کی کاسٹ میں بالی وڈ اسٹار اوم پوری بھی شامل ہیں ، یہ میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.