48 سے 72 گھنٹوں میں چھوٹو گینگ ہتھیار ڈالے گا یا جہنم واصل ہو گا۔ راناثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 11:23

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء): صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثناء نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 48سے 72 گھنٹوں میں چھوٹو گینگ ہتھیار ڈالے گا یا مکمل طور پر جہنم واصل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں اب تک 6 پولیس اہلکاران شہید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ ان کے دہشتگرد بنکرزمیں بیٹھے ہیں جبکہ پولیس اہلکار کھلے میدان میں تھے جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب آہن کے دوران وسائل کی کمی سے متعلق بات غلط ہے۔ فورسزکا مورال بلند ہے اور وزیراعلیٰ نے انہیں تمام تروسائل مہیا کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ رانا ثناء نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف دس دفعہ بھی آپریشن کرنا پڑا تو کریں گے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس اور ایلیٹ فورس کا آپریشن جاری ہےجبکہ فوج کی حمایت اور مدد بھی حاصل ہے۔