لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 اپریل 2016 11:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست بئیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ عام آدمی کو ہسپتالوں میں ادویات تک دستیاب نہیں ،،،ملک قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبا ہے مگر وزیر اعظم سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرا رہے ہیں جو کہ واضح طور پر امتیازی سلوک کے مترداف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے دور حکومت میں ایک بھی ایسا ہسپتال تعمیر نہیں کرا سکے جس میں ان کا اپنا علاج ہو سکتا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی سرکاری خرچ پر وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے ۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو گیارہ مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :