چوہدری نثار علی خان کا جرمنی کا دورہ ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 10:59

چوہدری نثار علی خان کا جرمنی کا دورہ ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دورہ جرمنی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ جرمنی پانامہ پیپرز لیک کرنے والے صحافیوں سے ملاقات کے لیے پلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چوہدری نثار علی خان جرمنی میں ان تمام صحافیوں اور پریس سے متعلقہ لوگوں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے پانامہ پیپرز کو لیک کیا۔ علاوہ ازیں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ آصف زرداری وزیر اعظم نواز شریف کی سے ملاقات کے لیے آ سکتے ہیں جس کو بعد ازاں عیادت کا نام دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: