سندر اڈا: ڈبے کا زہریلا جوس پینے سے بچی دم توڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 10:47

سندر اڈا: ڈبے کا زہریلا جوس پینے سے بچی دم توڑ گئی

سندر اڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء): سندر اڈا میں زہریلا جوس پینے کے سبب بچی دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندر اڈا کے رہائشی گلزار نامی شخص کی 6 سالہ بیٹی اقصیٰ اسکول سے واپس آر ہی تھی کہ راستے میں ایک دکان سے مقامی سطح پر بنے ڈبے کا جوس لے کر پی لیا جس کے بعد اقصیٰ کی حالت غیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

اقصیٰ کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ دکان کے مالک محمد رفیق سے تفتیش کی جا رہی ہے۔