بارسلونا کلب اس وقت گڑھے میں ہے ٗ گول کر نا مشکل ہورہا ہے ٗ کوچ لوئس اینریک

ہم اپنی بہترین فارم میں نہیں ہیں ٗ ہمیں کھیل کو بہتر بنانا ہوگا ٗ بیان

جمعرات 14 اپریل 2016 21:45

بارسلونا کلب اس وقت گڑھے میں ہے ٗ گول کر نا مشکل ہورہا ہے ٗ کوچ لوئس ..

بار سلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) بارسلونا کے کوچ لوئس اینریک نے کہاہے کہ ان کا کلب بارسلونا اس وقت ایک گڑھے میں ہے اور اس کیلئے گول کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ انھوں نے یہ بیان چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں کلب کی حیرت انگیز شکست کے بعد دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ٹیم دکھی ہے ہم اس وقت اپنی بہترین فارم میں نہیں نہ ہی اپنی سب سے پر اثر (فارم) میں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس کا 99.9 فیصد الزام مجھے جاتا ہے بلکہ شاید 100 فیصد۔ اسی لیے میں کوچ ہوں سب سے زیادہ ذمہ دار ی ہم سب کو بہتری لانی ہے۔اینریک نے کہا کہ یہ صاف ظاہر ہے کہ ہم اپنی بہترین فارم میں نہیں ہیں، خصوصاً اگر آپ اس بات کو مدِ نظر رکھیں کہ ہم پہلے کس طرح کھیل رہے تھے تاہم ہمیں اپنے کھیل کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :