وزیراعظم نواز شریف مشہور ویب سائٹ "ای بے" پر فروخت کیلئے پیش کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اپریل 2016 21:44

وزیراعظم نواز شریف مشہور ویب سائٹ "ای بے" پر فروخت کیلئے پیش کر دیے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) وزیراعظم نواز شریف کو مشہور ویب سائٹ "ای بے" پر فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مشہور ای کامرس ویب سائٹ "ای بے" پر ایک نامعلوم صارف کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ پوسٹ میں وزیراعظم پاکستان کو فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی قیمت فروخت کی بولی اب 90 ہزار ڈالرز تک لگ چکی ہے۔ جبکہ وزیراعظم کیساتھ ساتھ ان کے بھائی اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو بھی فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ تاہم شہباز شریف کی کوئی قیمت مقرر نہیں کی گئی اور انہیں بنا کسی قیمت کے ہی فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :