مقدونیہ میں سابق سیاستدانوں کو عام معافی دینے پر صدرکے خلاف مظاہرہ،جھڑپیں

مظاہرین نے صدارتی دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود سامان کو اکھٹا کر کے نذز آتش کر دیا،12گرفتار

جمعرات 14 اپریل 2016 21:31

مقدونیہ میں سابق سیاستدانوں کو عام معافی دینے پر صدرکے خلاف مظاہرہ،جھڑپیں

سکوجی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) مقدونیہ میں صدر جورگے ایوانوف کی جانب سے سابق دور میں بدعنوانی اور خفیہ نگرانی میں ملوث تمام سیاستدانوں کو عام معافی دینے کے متنازعہ فیصلے کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا،مظاہرین نے صدارتی دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود سامان کو اکھٹا کر کے نذز آتش کر دیااس موقع پر پولیس نے بارہ افرادکو حراست میں لے لیا،فرانسیسی ٹی وی کے مطابق اس دوران مظاہرین نے صدارتی دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود سامان کو اکھٹا کر کے نذز آتش کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بارہ افراد کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ صدر ایوانوف نے سابق دور میں بدعنوانی اور خفیہ نگرانی میں ملوث تمام سیاستدانوں کو عام معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔ ملکی حزب اختلاف صدر پر الزام عائد کر رہی ہے کہ وہ جان بوجھ کر مقدونیہ کو سیاسی بحران کا شکار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :