ملک کے بانی کم سونگ کی سالگرہ ، شمالی کوریا کا کل ایک اور بین البراعظمی میزائل تجربہ کرنے کااعلان

جمعرات 14 اپریل 2016 21:30

ملک کے بانی کم سونگ کی سالگرہ ، شمالی کوریا کا کل ایک اور بین البراعظمی ..

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) شمالی کوریا نے ایک اور بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی ذرائع نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ یہ تجربہ کل(جمعہ کو) ملک کے بانی کم سونگ کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیا جائے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل درمیانے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل ہو سکتے ہیں۔ اسی ہفتے کے دوران امریکی ذرائع بھی ایسے ہی خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔ شمالی کوریا میں ہر سال پندرہ اپریل کو سونگ کی سالگرہ بڑے ہی اہتمام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :