این ڈی ایم اے نے متاثرین کے لیئے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ گلگت بلتستان بھیج دی

جمعرات 14 اپریل 2016 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متاثرین کے لیئے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ گلگت بلتستان بھیج دی۔این ڈی ایم اے اور گلگت بلتستان کی حکومت نے پاکستان ائیر فورس کے تعاون سے گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے امدادی کاروائیاں جاری کر رکھی ہیں جس کے تسلسل میں این ڈی ایم اے نے جمعرات کو مزید 8 ٹن آٹا C-130 طیارے کے ذریعے گلگت بلتستان بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

امدادی کاروائیوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے بلوچستان حکومت نے بھی این ڈی ایم اے کو امدادی سامان مہیا کیا ہے جس میں خیمے، کمبل، ترپال، چاول ، چینی اور دالیں شامل ہیں ۔ این ڈی ایم اے امدادی سامان بذریعہ C-130طیارہ متاثرہ علاقوں تک بھیجوا رہا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ابھی تک پانچ C-130 طیاروں کے ذریعے کل28 ٹن امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے ۔امدادی سامان میں گندم کا آٹا ، بچوں کے لیئے پاؤڈر دودھ ، 550 ٹینٹ اور 360کمبل شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :