سعودی عرب نے پاکستان سے جھینگے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 14 اپریل 2016 21:23

سعودی عرب نے پاکستان سے جھینگے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء ) سعودی عرب نے پاکستان سے جھینگے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی جھینگوں پر پابندی مضر صحت جھینگوں برآمد کرنے کے باعث عائد کی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایاہے کہ مضر صحت جھینگوں کی برآمد میں متعلقہ اداروں نے لاپرواہی برتی ۔ اس پاپندی کا اطلاق دیگر خلیج ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے جبکہ اس پابندی سے پاکستان کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :