اسلامی فوجی اتحاد میں 39ممالک شامل ہیں،شاہ سلمان
دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہوناہوگا،فلسطین،لیبیا،یمن،شام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں،اوآئی سی اجلاس سے خطاب
جمعرات 14 اپریل 2016 21:20
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ ہم امت اسلامیہ کے مسائل کا حل نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں جن میں مسئلہ فلسطین کا ایک منصفانہ حل تلاش کرنا سرفہرست ہے۔ یہ حل عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ ہم جنیوا 1 کے فیصلوں اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق شام کے بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں اور لیبیا میں سیاسی بحران کے خاتمے کے سلسلے میں موجودہ کوششوں کی سپورٹ چاہتے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی فرماں روا نے یہ بات جمعرات کے روز ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ دو روزہ اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شاہ سلمان نے کہاکہ یمن کے معاملے میں ہم اقوام متحدہ کی ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جو وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پر عمل درامد کرتے ہوئے کویت میں آئندہ منعقدہ مشاورت کو کامیاب بنانے کے لیے کررہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.