پارکوں کی سکیورٹی کے حوالے سے پی ایچ اے اور پولیس حکام کا مشترکہ اجلاس

جمعرات 14 اپریل 2016 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمد کی صدارت میں پارکوں کی سکیورٹی کے حوالے سے مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سکیورٹی کے گزشتہ امور کی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نئے حفاظتی اقدامات پر بھی بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں اعلیٰ پولیس افسران و پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے افسران نے بھی شرکت کی اور سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور دونوں اداروں کی مشترکہ کاوشوں میں مزید بہتری کے لئے ہدایات دی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ دہشت گردی کے حالیہ واقع کو دیکھتے ہوئے تمام شرکاء کو اپنے فرائض مل جل کر قومی جذبے کے تحت اور مکمل تن دہی سے انجام دینے کی ہدائت کی۔

متعلقہ عنوان :