سفارش کے بغیر میرٹ پر لوگوں کے کام کئے جائیں،آئی جی اسلام آباد

رشوت اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کیلئے تما م تر ضر وری اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں، جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف سخت کا رروائی کی جا ئے ،تما م افسران ایما ند اری ،ایک ٹیم کے طو ر پر کا م کر یں ،اچھی کا رکر دگی دکھا نیوالے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی،طارق مسعودیاسین پولیس دربار سے خطاب

جمعرات 14 اپریل 2016 21:17

سفارش کے بغیر میرٹ پر لوگوں کے کام کئے جائیں،آئی جی اسلام آباد

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین نے کہا کہ شہر یو ں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنا یقینی بنایا جائے ، سفارش کے بغیر میرٹ پر لوگوں کے کام کئے جائیں اور عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کیا جائے ، رشوت اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی کی جا ئے تما م افسران ایما ند اری اور ایک ٹیم کے طو ر پر کا م کر یں اچھی کا رکر دگی دکھا نے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گئی ۔

بعد ازاں انہوں نے پولیس دربار سے خطاب کیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طا ر ق مسعود یا سین کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلا س ہو اجس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ، اے آئی جیزاسلام آباد ،ایس ایس پیز، ایس پیز اور اے ایس پیز و ڈی ایس پیز صا حبا ن نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آ باد نے پولیس افسران سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کے ساتھ اس طرح اخلاق سے پیش آیا جا ئے کہ وہ یہ سمجھیں کے وہ اپنوں میں آ گئے ہیں، سفارش کے بغیر میرٹ پر لوگوں کے کام کئے جائیں اور عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ رشوت اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران ایما ند اری اور دیا نتداری سے کا م کر تے ہو ئے شہر یو ں کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر یں ۔

تما م ونگز آ پس میں مکمل کوراڈینیشن رکھیں اور معلو ما ت کو ایک دو سرے کے ساتھ شیئر کر یں ۔ پولیس افسران نے ایک منظم فورس کے طور پر کا م کر نا ہے، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کار لا ئے جا ئیں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھر پور کا رروائی کی جا ئے ۔ جس ایر یا میں امن ہو گا و ہا ں تر قی ہو گی ۔ فرینٖڈ لی پولیسنگ کو فر وغ دینے کے لیے مقا می لو گو ں کے سا تھ را بطوں کو بڑ ھا یا جا ئے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران لو گو ں کے سا تھ مہذ ب اور شائستہ رویہ اپنا تے ہو ئے ان کے مسا ئل غو ر سے سُنیں ۔انہو ں نے تما م پولیس افسران سے کہا کہ وہ اپنے ما تحت عملے پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں عوام کی خدمت کریں اور ان کے مسائل حل کرنے میں ان کی مدد کریں۔ انہو ں نے تما م پولیس افسران کو مزید لگن سے کا رکر دگی بہتر بنا نے کا کہا ۔انہوں نے شہر یو ں کو ریلیف مہیا کر نے کے حو الے سے تما م پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ ان کے مسائل کا فوری طو ر پر ازالہ کیا جا ئے اور دفاتر اور تھانہ جات کا وزٹ کرنے والے شہریوں سے مہذب اور شائستگی سے پیش آیا جائے ۔

بعد از اں آئی جی اسلام آباد نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر زمیں پولیس کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے اصل ایڈمنسٹریٹر پولیس کے جوان ہیں اگر ان کو پیچھے سے ہٹا دیا جائے تو ہم پانی کا بلبلہ ہیں ۔آپ کے بغیر ہم فورس میں تبدیلی نہیں لا سکتے جب تک میرا سپاہی میرے ساتھ کھڑا ہو گامجھے فخر ہو گا ۔میں اس سے پہلے بھی اسلام آباد میں فرائض سرانجام دے چکا ہوں اور اس عرصہ کے دوران میرے ان جوانوں نے میرے ساتھ کھڑے ہو کر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار اد ا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا عوام الناس کے ساتھ رویہ بہت مثبت ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش بھی موجود ہے ۔یہ جوان بہت مخلص ہیں ۔ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے اور اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان اپنے آپ پر فخر محسوس کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔پولیس کے جوانوں کے لئے ہفتہ میں ایک دن اردلی روم ہو گا جس میں جوان اپنے ذاتی و سرکاری مسائل کے لئے میرے ساتھ براہ راست مل سکیں گے ۔

اب اس محکمہ میں کسی بھی آفیسر یا جوان کو سفارش کی ضرورت نہیں رہے گی ۔لیڈران نے ان جوانوں کو محبت اور پروفیشنلزم سے ساتھ لے کر چلنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں اور مل کر کام کرتے ہوئے شہریوں کی مدد کریں گے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام سینئر افسران اپنے ہاتھ سے کام کرتے ہوئے ماتحت افسران و جوانوں کے لئے ایک نمونہ کے طور پر پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران و جوان ڈسپلن کو قائم رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :