ڈی جی سپورٹس عثمان انور سپورٹس بورڈ پنجاب نیشنل (مردوخواتین) پاور لفٹنگ چمپئن شپ کے مہمان خصوصی ہوں گے

جمعرات 14 اپریل 2016 21:14

ڈی جی سپورٹس عثمان انور سپورٹس بورڈ پنجاب نیشنل (مردوخواتین) پاور لفٹنگ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور سپورٹس بورڈ پنجاب نیشنل(مردوخواتین)پاور لفٹنگ چمپئن شپ کے مہمان خصوصی ہوں گے، چمپئن شپ 16اپریل سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں شروع ہورہی ہے، جس میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، اسلام آباد،واپڈا، ریلوے اور پولیس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے انعقاد میں پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن بھی تعاون کررہی ہے، مردوں کے 59،66،74،83،93،105،120اور 120 کلوگرام سے زائد کی کیٹیگری کے مقابلے16اور17اپریل کو ہوں گے جبکہ خواتین جونیئراور سینئر کے 47،52،57،63،69 ،75، 84 اور 84 کلوگرام سے زائد کی کیٹیگری کے مقابلے 18اپریل کو منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :