طیارے میں دوران سفر چودھری نثار سے بات ہو گئی، 24 اپریل کو جلسہ ایف 9 پارک میں ہی ہوگا: عمران‌ خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اپریل 2016 20:56

طیارے میں دوران سفر چودھری نثار سے بات ہو گئی، 24 اپریل کو جلسہ ایف 9 ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ چودھری نثار سے بات ہو گئی ہے 24 اپریل کو جلسہ ایف 9 پارک میں ہی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لندن پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ںثار اور جہانگیر ترین بھی ہیں۔ تینوں رہنما ایک ہی طیارے میں لندن پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

لندن ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ دوران سفر طیارے میں ان کی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات چیت ہوئی۔

اس دوران 24 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں۔ چودھری نثار خیال تھا کہ ہم ریڈ زون یا بلیو ایریا میں جلسہ کریں گے۔ تاہم انہیں بتا دیا ہے کہ ہم ریڈ زون کی جانب نہیں جائیں گے۔ ہم صرف ایف نائن پارک میں جلسہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :