وزیراعظم استعفی دیں، 24 اپریل سے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج شروع کر رہے: سراج الحق

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اپریل 2016 20:38

وزیراعظم استعفی دیں، 24 اپریل سے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج شروع کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) سراج الحق کا کہنا ہے وزیراعظم پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفی دیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت مخالف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفی دیں۔ سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 24 اپریل سے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج شروع کرنے جا رہی ہے۔