ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا پر سرفراز دھوکا نہیں دیگا کی کیمپین سےبہت دباؤ محسوس کیا: سرفراز احمد

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اپریل 2016 20:13

ورلڈکپ کے دوران  سوشل میڈیا پر سرفراز دھوکا نہیں دیگا کی کیمپین سےبہت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا پر سرفراز دھوکا نہیں دیگا کی کیمپین سے بہت دباؤ محسوس کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ کہا جاتا ہے ٹیم کے کھلاڑی ان سب باتوں سے آگاہ ہوتے ہیں۔

ایسے ہی جب گزشتہ برس ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا پر سرفراز دھوکا نہیں دیگا کی کیمپین چلائی گئی تھی تو اس سے بہت دباؤ محسوس کیا تھا۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انہیں سینئیر کھلاڑیوں کی جانب سے کپتان بننے کے بعد سے کافی مفید مشورے دیے جا رہے ہیں۔ سینئیر کھلاڑیوں کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ جب بھی بیٹنگ کیلئے جاو تو جذبات سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا۔

متعلقہ عنوان :