بارشوں کے باعث اموات ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں ہوئیں: سعودی محکمہ شہری دفاع

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اپریل 2016 20:06

بارشوں کے باعث اموات ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ  اور دیگرعلاقوں میں ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) سعودی محکمہ دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اموات ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سعودی عرب کے بیشتر حصوں میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی محکمہ دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث حادثات میں کئی اموات بھی ہوئی ہیں۔ اموات ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں ہوئی ہیں۔ جبکہ بارشوں اورسیلابی ریلوں میں پھنسے 915 افراد کو بچایا گیا ہے۔ 61 خاندانوں کو امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :