جیلوں میں قرآن پاک کی تقسیم کا مشن جاری رکھنے کا اعلان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 14 اپریل 2016 19:58

جیلوں میں قرآن پاک کی تقسیم کا مشن جاری رکھنے کا اعلان

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل۔2016ء)گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں بنیادی حقوق کمیشن پاکستان جیلوں میں قرآن پاک کی تقسیم کا مشین جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

بنیادی حقوق کمیشن پاکستان پنجاب کا ماہانہ اجلاس زیر قیادت ملک حسن رزاق کنونیئر پنجاب بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کیمپ سیالکوٹ میں منعقد ہوا جس میں کنونیئرسیالکوٹ ملک محمد اویس ، کنونیئر گوجرانولہ محمد وقاص رحمانی ، کنونیئر لالہ موسیٰ محمد وحید گجر شریک ہوئے کنونیئر مظفر گڑھ ممتاز کھوکھر ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے ۔

اجلاس میں گزشتہ ماہ میں ہونے والے مختلف تقریبات اور پراجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ملک حسن رزاق نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں بنیادی حقوق کمیشن پاکستان جیلوں میں قرآن پاک کی تقسیم کا مشین جاری رکھے گی ۔ اس کے لئے تمام ذیلی حلقے اپنی مدد آپ کے تحت ماہ رمضان تک اپنے علاقوں میں اس مشین کی تکمیل کے لئے کوششیں جاری رکھیں ۔ اور اوئل رمضان میں جیلوں میں قرآن پاک فراہم کر دئیے جائیں ۔