ناصر جمشید ایک عرصے سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے پر مایوس

لندن میں معمولی وورسٹر شائر اولڈ ایلزبیتھن کلب سے معاہدہ کر لیا ہے،ناصر جمشید نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 2015 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی

جمعرات 14 اپریل 2016 19:53

ناصر جمشید ایک عرصے سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے پر مایوس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء) ایک عرصے سے قومی ٹیم سے باہر اوپننگ بلے باز ناصر جمشید نے وورسٹر شائر اولڈ ایلزبیتھن کلب سے معاہدہ کر لیا ہے۔برمنگھم اینڈ ڈسٹرکٹ پریمیئر کرکٹ لیگ ڈویڑن ٹو انگلینڈ اینڈ کرکٹ بورڈ فنڈنگ سے چلنے والی پریمیئر لیگز کا حصہ ہے اور وورسٹر نے ڈویڑن ٹو سے ترقی کیلئے ناصر جمشید کو اپنے کلب کا حصہ بنایا ہے۔

ناصر جمشید نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 2015 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جہاں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی تاہم بائیں ہاتھ کے بلے باز نیشنل ون ڈے کپ میں چند اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ وہ 19 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں بھی اسلام آباد کی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس کلب کیلئے ناصر جمشید کی شمولیت ایک بڑی خبر ہے اور وہ اسی سہارے 30 اپریل سے اسٹیٹ فورڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اگلے ڈویڑن میں ترقی کی کوشش کرے گا۔

(جاری ہے)

اولڈ ایلز بیتھن کلب کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اسٹیو والش نے کہا کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں وہ پہلے لیگ میچ کیلئے موجود ہوں گے لیکن شاید وہ یہ میچ نہ کھیل سکیں۔انہوں نے اسے ایک اچھا معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ زیادہ رنز اسکور کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کافی تجربہ کار ثابت ہوں گے، میرا ماننا ہے کہ وہ ایک تباہ کن بلے باز ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :