سابق صدر آصف زرداری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے رضامند ہو گئے: نجی ٹی وی چینل کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اپریل 2016 19:41

سابق صدر آصف زرداری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے رضامند ہو گئے: ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے رضامند ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں اپنے طبی معائنے کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ وزیراعظم کی لندن روانگی سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی سابق صدر آصف زرداری سے لندن میں اہم ملاقات ہو گی۔

(جاری ہے)

تاہم آصف زرداری کی جانب سے ملاقات سے معذرت کر لی گئی تھی۔ اب اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ آصف زرداری نے ملاقات میں چوہدری نثار کی موجودگی کی شرط عائد کی تھی۔ وزیراعظم کی جانب سے اس شرط کو قبول کرنے کے بعد ملاقات طے پا گئی ہے۔ اس مقصد کیلئے آصف زرداری نے لندن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں کمرا بھی بک کروا لیا ہے۔