عالمی سرکردہ ٹیکنالوجی برانڈ ہواوے ایک بارپھر دنیا کے ٹاپ برانڈز کی فہرست میں شامل

جمعرات 14 اپریل 2016 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء ) عالمی سرکردہ ٹیکنالوجی برانڈ ہواوے کو ایک بار پھر دنیا کے ٹاپ برانڈز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی فرم برانڈ فنانس کی جانب سے مارچ کے تیسرے ہفتے میں دنیا کے 100قیمتی برانڈزکی ایک فہرست جاری کی گئی جس میں ہواوے کو47ویں نمبر پر رکھا گیا ہے ۔سال2014اور 2015میں بھی ہواوے کو گلوبل بیسٹ برانڈز اور دنیا کے100قیمتی برانڈز کی فہرست میں رکھا گیا تھا ۔گزشتہ برس کے دوران ہواوے نے دنیا بھر میں اسمارٹ فون کے100ملین سے زائد یونٹس کی کامیاب شپمنٹ کی اور دنیا بھر میں تیسرے بڑے ٹیکنالوجی مینوفیکچررز کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :