پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اپریل 2016 19:20

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل تفتیش کے سلسلے میں سندھ رینجرز کے ہیڈ کوارٹر پہنچے۔

(جاری ہے)

اس دوران رینجرز کی جانب سے کئی گھنٹے تک عبدالقادر پٹیل سے پوچھ گچھ کی جاتی رہے۔ اس دوران امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تھا کہ قادر پٹیل کو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ تاہم رینجرز کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کو پوچھ گچھ کے بعد جانے دیا گیا ہے۔ قادر پٹیل کو دوبارہ پوچھ گچھ کیلئے حاضر ہونے کا پابند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :